جمعرات، 7 نومبر، 2024

کیا ڈونلڈ ٹرمپ فلسطین اسرائیل اور یوکرائن روس جنگ ختم کر پائیں گے؟ عمران خان اور ٹرمپ۔ وہ باتیں جو آپ کو کسی نے نہیں بتائیں

ڈونلڈ ٹرمپ کے آنے کے بعد دنیا پر کیا اثرات مرتب ہوں گے؟غزہ اسرائیل جنگ ختم ہوگی؟عمران خان اور ٹرمپ کی کھیل۔وہ راز جو آپ نے پاکستانی میڈیا پر نہیں سنا ہو گا 

 امریکہ کے انتخابات پوری دنیا پر اثر ہوتے ہیں چونکہ     امریکہ ایک سپر پاور ملک ہے
اب سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ کیا ٹرمپ اسرائیل فلسطین جنگ اور یوکرین اور روس جنگ ختم کر پائیں گے ؟اگر ختم کریں گے تو کیسے جنگوں کو ختم کریں گے؟

                                         روس یوکرین جنگ        

ٹرمپ اور ولادیمیر پوٹن دونوں رہنماؤں کے  تعلقاث  سابقہ دور میں  اچھے تھے لہذا اس بار بھی امید کی جا رہی ہے کہ تعلقات اچھے ہوں گے اب سوال یہ کہ روس یوکرین جنگ ختم کیسے کریں گے
ٹرمپ یوکرائن کی طرف اسلحہ کی ترسیل  بندکر دیں گے جب اسلحہ کی ترسیل بند ہو جائے گی تو  یوکرین کچھ دنوں کے بعد اسلحہ نہ ہونےکی وجہ سے جنگ سٹاپ کر دے گا، دوسری طرف روس پر جو پابندیاں لگی ہیں وہ   ہٹا کر 
ایک معاہدہ کیا جائے گا کہ وہ یوکرین پر حملہ نہ کرے 

                                              اسرائیل غزہ جنگ                    

     ٹرمپ اسرائیل کا سب سے بڑا حمایتی ہے اس بات کا اندازہ اسرائیلی اخبار، times of Israel 
سے لگایا جا سکتا ہے  ۔اسرائیلی اخبار کے مطابق ٹرمپ کا صدر بننا اسرائیل کےلیے بہت اہم ہے۔چونکہ ٹرمپ گریٹر اسرائیل کا سب سے بڑا حمایتی ہے اور ایران اور فلسطینی تنظیموں کا سب سے بڑا مخالف ہے اب سوال یہ ہے کہ یہ اسرائیل فلسطین جنگ کیسے ختم کرے گا؟تجزیہ کاروں کے مطابق ٹرمپ اسرائیل کو مہلک ہتھیار فراہم کرکے  اور امریکی فوج بھیج کر طوفانی لڑائی کرواکر ایران  پرمزید سخت پابندیاں لگادے گا جس کی وجہ سے فلسطینی اور لبنانی تنظیمیں کمزور پڑھ جائیں گی ان تنظیموں کے پاس اسلحہ ختم ہو جائے گا لہذا مجبوری کے بنیاد یہ تنظیمیں جنگ کو ختم کردیں گے۔ 

                              عمران خان اور ٹرمپ کا کھیل۔


              عمران خان اور ٹرمپ کے تعلقات صدر جو بائیڈن کی بہ نسبت اچھے تھے۔لہذا امید کی جاتی ہے عمران خان کی رہائی ممکن ہو جائے گی لیکن ہتمی فیصلہ وقت ہی بتائے گا۔ اگر عمران خان کی رہائی ہو جائے تو  چونکہ عمران خان فلسطین کا حمایتی جبکہ ٹرمپ اسرائیل کا حمایتی ہے تو کیا تعلقات دونوں رہنماؤں کے درمیان کشیدہ نہیں ہونگے۔ ہوسکتا ہے کہ عمران خان فلسطین کی حمایت میں خاموشی اختیار کرلے۔

 




کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں