لائٹ ہاؤس جاب ماہانہ 30کروڑ سیلری کی حقیقت ،کیا سچ کیا جھوٹ؟ایپلاے کر نے کا طریقہ فارم اور بہت کچھ درج ذیل بلاگ میں دیکھیں۔
لائٹ ہاؤس کیا ہوتا ہے؟
لائٹ ہاؤس سمندر
میں چٹان پر یا سمندر کے کنارے ایک مینار ہوتا ہے جس پر لائٹ نصب ہوتی ہے جو بحری جہازوں کو راستہ
فراہم کرتے ہیں ۔ سمندر میں چٹان ہوتے ہیں اگر بحری جہاز روشنی کے غیر موجودگی میں ان چٹانوں سے ٹکر جائے تو اس سے جہاز ڈھوب بھی سکتا ہے ۔ اس لیے لائٹ ہاؤس کی ضرورت پڑی۔
لائٹ ہاؤس کی تاریخ
قدیم زمانے کا سب سے مشہور لائٹ ہاؤس کا ڈھانچہ اسکندریہ دور میں مصر کا تھا ، جو 956 اور 1323 کے درمیان آنے والے زلزلوں کے بعد تباہ ہوا جس پرآگ جلائی جاتی تھی جو بحری جہازوں کو راستہ فراہم کرنےمیں مدد کرتا۔
جدید دور کا لائٹ ہاؤس
آ ج کل کے لائٹ ہاؤس پر لائٹ نصب ہوتی ہے جو بحری جہازوں کو راستہ فراہم کرنے میں مدد کرتی ہے اور یہ لائٹس زیادہ تر سولر پر چارج ہوتے ہیں۔
لائٹ ہاؤس جاب اور ماہانہ 30کروڑ سیلری کی حقیقت
پاکستان میں سوشل میڈیا پر آ ئس لینڈ کی لائٹ ہاؤس کی جاب وائرل ہے جس کی سیلری ماہانہ 30کروڑ بتائی جاتی ہے پاکستان میں زیادہ تر یوٹیوبروں ویوز بڑھانےکے لئے اس ٹاپک پر ویڈیو بنائی ہے ۔ اور کہا جاتا ہے کہ آئس لینڈ لائٹ ہاؤس اس سے پہلے 400زیادہ افراد ہلاک ہوچکے ہیں اور صرف 2افراد جو بنگلادیش سے تعلق رکھتے تھے وہ کامیاب ہوئے۔ تین ماہ کا راشن اکھٹا بھیجا جا تا ہے۔ جب بنگلادیشی کا انٹرویو ہوا اور کہا گیا کہ آ پ اس جاب کے لے دوبارہ جائیں گے تو اس نے کہا کہ اگر مجھے ماہانہ 50کروڑسیلری بھی دی جاتی ہے تب بھی یہ جاب نہیں کرتاچونکہ میں 7 دفعہ موت کی منہ سے
واپس ہوا ہوں ۔ رات کو وہاں بلا ظاہر ہو جاتی تھی جو مجھے ڈراتی تھی۔اس کے علاؤہ وہاں سمندری طوفان آ جاتے جس سے موت واقع ہوسکتی ہے۔ یہ سب جھوٹ ہے چونکہ آ ج لوگ چاند اور مریخ پر پنچ چکے ہیں اور وہاں سٹیلائیٹ نصب کر کے زمین سے کنٹرول کرتے ہیں تو کیا زمین پر موجود لائٹ ہاؤس کنٹرول نہیں کر سکتے آ ج کل لائٹ ہاؤس آ ٹومیٹک ہو چکے ہیں
وہاں پر اچھی کوالٹی کی لائٹ آ ٹومیٹک سسٹم موجود ہوتے ہیں جو بہت کم خراب ہوتے ہیں اور جب سسٹم خراب ہو جائے تو اس کے لیے ایک ٹیم ہیلی کاپٹر میں جاکر وہاں مرمت کا کام کرتی ہے اس کام کے لیے جابز آ تی رہتی ہیں جس کے لیے سکلز اور تجربہ کا ہو نا ضروری ہے۔اور ان لوگوں کی تنخواہیں کچھ لاکھ ہوتی ہے نہ کہ کروڑوں میں۔
۔
براے مہربانی اس فراڈ سے دور رہیں کسی کوپیسے نہ دیں آج تک bbc ,cnn,aljazeera,voaاور اقوام متحدہ ماہانہ 30کروڑ سیلری اور وھاں کوئی جانے کو تیار نہیں، پر کوئی تبصرہ نہیں کیا لہذا یہ سب جھوٹ ہے اس سے دور رہیں۔